بیٹوں ، پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت، فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کو تعزیتی خط

بیٹوں ، پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت، فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کو تعزیتی خط

(ویب ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان نے خط میں  کہا کہ آپ کے بیٹوں اور پوتوں کی صہیونی حملے میں شہادت پر اپنی اور جماعت کی طرف سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کو تعزیتی خط لکھ دیا۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  آپ کے لئے صبر جمیل اور شہداء کے لئے مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کرتا ہوں، تحریک کے قائدین کے خاندانوں اور اولادوں کو نشانہ بنانا دراصل مقابلے میں ناکام دشمن کا اعترافِ ناکامی کا ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ   اسرائیل کے یہ اقدامات تحریک جہاد کی جرأت و بسالت اور بزدل صہیونی فوج کے مقابلے میں مضبوط منصوبہ بندی کا اعتراف ہیں، ان شہداء کی شہادت صرف فلسطینی قوم کا ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کا نقصان ہے،  ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہم حماس کی جہاد میں کی گئی کوششوں کی تائید کرتے ہیں، عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری جبر و تشدد کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،  ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے کی مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے جمعیۃ علماء اسلام اپنی آواز بلند کرتی رہے گی، فلسطینی مسئلے کے فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول حل تک جمعیۃ علماء اسلام فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں ٹھکانہ نصیب فرمائے۔

Watch Live Public News