نیویارک: دریائےہڈسن میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،6افراد ہلاک

نیویارک: دریائےہڈسن میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،6افراد ہلاک
کیپشن: نیویارک: دریائےہڈسن میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،6افراد ہلاک

ویب ڈیسک: نیویارک کے دریائے ہڈسن میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر  تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ حادثے کا مقام جیرسی سٹی کے قریب تھا۔ واقعہ سہ پہر سوا تین بجے پیش آیا۔ 

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3بچوں سمیت 6افراد سوار تھے۔ جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق اسپین سے تھا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھرتا دیکھا گیا۔ 

حادثے کے بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں دریا کے دونوں کناروں پر پہنچ گئیں۔ 

حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Watch Live Public News