امریکی دھمکیوں پرردعمل:ایران کا اقوام متحدہ کے جوہری ادارے سے تعاون ختم کرنے کا عندیہ

امریکی دھمکیوں پرردعمل:ایران کا اقوام متحدہ کے جوہری ادارے سے تعاون ختم کرنے کا عندیہ
کیپشن: امریکی دھمکیوں پرردعمل:ایران کا اقوام متحدہ کے جوہری ادارے سے تعاون ختم کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک:امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے سے تعاون ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے واضح کیا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے جواب میں ایران اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کو ملک بدر کرسکتا ہے۔

یاد رہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں خبر دار کیا تھا کہ اگر ایران سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اس کیخلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مسلسل بیرونی خطرات اور ایران کو فوجی حملے کی صورتحال سے دوچار کرنے سے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو نکالنے اور اس کے ساتھ تعاون ختم کرنے جیسے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے سے مراد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا ردعمل:

امریکی دھمکیوں پرایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے سخت ردِعمل دیتے واضح کیا ہے کہ امریکا جتنی زیادہ دھمکیاں دیگا ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی جوہری کامیابیوں سے نہ پیچھے ہٹے گا اور نہ کوئی سمجھوتا کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا کا اصرار ہے کہ تہران کے ساتھ بات چیت براہ راست ہوگی، جبکہ ایران نے زور دیا ہے کہ مذاکرات عمان کے وزیر خارجہ کی ثالثی میں بالواسطہ ہوں گے۔

Watch Live Public News