شہزادہ ہیری کا یوکرین میں سپر ہیومنز سینٹر کا خفیہ دورہ، جنگ متاثرین سے ملاقات

شہزادہ ہیری کا یوکرین میں سپر ہیومنز سینٹر کا خفیہ دورہ، جنگ متاثرین سے ملاقات
کیپشن: شہزادہ ہیری کا یوکرین میں سپر ہیومنز سینٹر کا خفیہ دورہ، جنگ متاثرین سے ملاقات

ویب ڈیسک: برطانوی شہزادہ ہیری نے یوکرین کے جنگ سے متاثرہ شہر لیوو میں قائم سپر ہیومنز سینٹر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنگ زدہ شہریوں اور سابق فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی ذہنی و جسمانی بحالی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

یہ دورہ مکمل رازداری میں رکھا گیا، اور یوکرینی حکام یا میڈیا کو پیشگی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ شہزادہ ہیری کی یوکرین آمد کے بعد ہی اس دورے کی تفصیلات منظر عام پر آئیں۔

سابق فوجیوں سے ملاقات، روداد سنی:

شہزادہ ہیری نے نہ صرف متاثرین کی خیریت دریافت کی، بلکہ سینٹر کے عملے اور ماہرین سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اینویکٹس گیمز فاؤنڈیشن کا چار رکنی وفد بھی موجود تھا، جس میں شامل تمام افراد خود بھی سابق فوجی تھے اور بحالی کے مختلف مراحل سے گزر چکے ہیں۔

اینویکٹس گیمز مشن کا تسلسل

شہزادہ ہیری، جو خود برطانوی فوج میں ایک دہائی تک خدمات انجام دے چکے ہیں، نے 2014 میں اینویکٹس گیمز فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی۔ اس تنظیم کا مقصد جنگ سے متاثرہ سابق فوجیوں کی جسمانی اور ذہنی بحالی کے پروگراموں کو فروغ دینا ہے۔

ان کا حالیہ دورہ بھی اسی مشن کا تسلسل ہے، جس کی دعوت انہیں اینویکٹس گیمز ٹینکوور وسل 2025 کی چیف ایگزیکٹو اولگا روڈنیوا کی جانب سے دی گئی تھی۔

وزیر سے ملاقات اور اسٹاف کی حوصلہ افزائی

شہزادہ ہیری نے دورے کے دوران یوکرین کی سابق فوجیوں کے امور کی وزیر نتالیہ کلمیکووا سے بھی ملاقات کی اور سپر ہیومنز سینٹر میں کام کرنے والے طبی ماہرین، معالجین اور معاون عملے کے کام کو سراہا۔

عالمی بحالی کی کوششوں کا اعتراف
یہ دورہ نہ صرف شہزادہ ہیری کی انسانی ہمدردی اور متاثرین سے وابستگی کا ثبوت ہے، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سطح پر جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے بحالی کے منظم پروگرام کتنے اہم اور ضروری ہیں۔

Watch Live Public News