پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

(ویب ڈیسک )   سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین  کو حج کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  نائب وزیراعظم   اسحاق ڈار  نےسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ کیا۔ نائب وزیراعظم  نے پاکستانی عازمین  کیلئے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔ اسحاق ڈار نے  نے درخواست ان  کیلئے کی  جو حج کی مقررہ  تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے۔

وزیراعظم  شہباز شریف  کی خصوصی ہدایت پر  مزید 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کی خصوصی درخواست پر سعودی حکام نے   حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔

حج کوٹہ میں  توسیع   پاکستانی عوام  کیلئے   سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے۔ اضافی کوٹہ کے باعث  مزید 10 ہزار پاکستانی  2025  میں حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Watch Live Public News