(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غور کیا گیا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کیلئے صرف ایک جج کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ سے ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو جوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اسلام ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی، پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی۔جسٹس علی باقی نجفی کو 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ ملے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی منظوری دیدی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق حذف کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔