ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے افتتاحی ایونٹ شرکت کے لیے پی ایس ایل ٹیمیں اسلام آباد کے جس نجی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں، اس ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جس نجی ہوٹل میں پی ایس ایل ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی مقیم ہیں، اس ہوٹل کے کے آؤٹر یونٹ جنریٹر میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد باعث لفٹ بند کردی گئی.
میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ہوٹل کے کمروں میں بحفاظت موجود ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے میں کھلاڑیوں یا فرنچائزز کے کسی فرد کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی، آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ہے۔
سلما نصیر کے مطابق ہوٹل کے اندرونی حصہ میں آگ نہیں آئی، فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ بجھا دی۔ سب کچھ معمول کے مطابق ہے کوئی پریشانی کی بات نہیں۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی سیکورٹی کے حوالے سے سی پی او راولپنڈی کی پریس کانفرنس ہوئی، راولپنڈی میں پہلے میچ کی سیکورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے۔
6 ہزار سے زائد نوجوان تعینات ہیں، ٹریفک کو رواں رکھا گیا ہے ، شائقین کے لیے بہترین انتظامات ہیں، متعلقہ اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے ۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کو بھی تعینات رکھا گیا ہے ، گزشتہ دو سالوں میں راولپنڈی میں 10 بڑے ایونٹس منعقد ہوئے، تمام میچز کے دوران روٹس کو بند رکھا جائے گا۔