ویب ڈیسک: طلبا و طالبات کی موجیں لگ گئیں، پنجاب کے اہم شہر میں تعلیمی اداروں کو 5 روز کے لئے بند کردیا گیا، تعطیلات کا اطلاق 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوگا، 17 اپریل کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اہم شہر ننکانہ صاحب میں تعلیمی اداروں کو 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا، ننکانہ صاحب میں بیساکھی کے تہوار شروع ہونے جارہا ہے ، بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔
بیساکھی کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 14 اپریل کو ہونا ہے، جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایات پر سکھ برادری کے بیساکھی تہوار کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
تقریب کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت 3000 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے تاہم اس سال یہ تعداد دوگنی ہونے کا امکان ہے اس لئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کے لیے ویزا جاری کرے، درخواست کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ کتنے سکھ یاتری رواں سال ننکانہ صاحب آسکتے ہیں۔