پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز  میں139 رنز بنائے تھے،   اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 17.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف دیا ، جو اُس نے 18 ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے42گیندوں پر59 رنز بنائے ،اُن کی اننگز 7 چوکے اور 1 چکا شامل تھا جبکہ سلمان علی آغا نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

دونوں ہی کھلاڑی 80 رنز کی شراکت قائم اور ناقابل شکست رہے، اسلام آباد کے صاحبزادہ فرحان 25 اور اینڈرریز گوس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے آصف آفریدی اور حارث روف نے 1،1 وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی، جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے اور سکندر رضا کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

 اس سے قبل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

عبداللّٰہ شفیق نے 66 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا 23، ڈیرن مچل 13 اور حارث رؤف 10 بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

فخر زمان 1، محمد نعیم 8، سیم بیلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزے صفر پر پویلین لوٹے جبکہ شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2،2 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر نے 4، شاداب خان نے 3 وکٹ اپنے نام کیے جبکہ نسیم شاہ، عماد وسیم اور ریئیلی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیو ں میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، سلمان علی آغا، کولن منرو، شاداب خان، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رئیلی میرڈیتھ اور اینڈیز گوس شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی اور سیم بیلنگ شامل ہیں۔

Watch Live Public News