ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آج افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جارہا ہے تو دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی اپنے فینز کو سرپرائز دیا ہے، پشاور زلمی نے ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس بات کا اعلان کیا، جس کے تحت جنت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران پشاور زلمی کے ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ جنّت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ پشاو زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔