پاکستانی پاسپورٹ کو عزت ملنے لگی، درجہ بندی میں زبردست بہتری

پاکستانی پاسپورٹ کو عزت ملنے لگی، درجہ بندی میں زبردست بہتری
کیپشن: پاکستانی پاسپورٹ کا عزت ملنے لگی، درجہ بندی میں زبردست بہتری

ویب ڈیسک: پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ کے نتیجے میں پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے بہترین ایک سو ایک پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے اس پیش رفت کو پاکستان کی حالیہ کامیاب سفارتکاری کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے بین الاقوامی سطح پر اپنی مثبت پہچان کو مزید مضبوط کیا ہے۔

اس کامیابی کا سہرا پاکستان کے اس اہم کردار کو دیا جا رہا ہے جو اس نے گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان پیغام رسانی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ادا کیا۔

پاکستان کی ان مصالحتی کوششوں نے نہ صرف خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار کی بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

Watch Live Public News