پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار فتح، لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار فتح، لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست
کیپشن: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار فتح، لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 76 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے۔ کوشل مینڈس 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بابر اعظم نے 43 اور مائیکل بریسویل نے 21 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ محمد حارث 18 رنز بنا سکے جبکہ عبدالصمد صرف 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے 21،21 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

Watch Live Public News