اسلام آباد مذاکرات میں رہنماؤں کی ٹائیوں کے رنگ بھی خبروں کا مرکز بن گئے

اسلام آباد مذاکرات میں رہنماؤں کی ٹائیوں کے رنگ بھی خبروں کا مرکز بن گئے
کیپشن: اسلام آباد مذاکرات میں رہنماؤں کی ٹائیوں کے رنگ بھی خبروں کا مرکز بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان میں جاری امریکا اور ایران جنگ بندی مذاکرات نے عالمی رہنماؤں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب حاصل کر لی ہے۔

اسی تناظر میں انڈپینڈنٹ اردو نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کے دوران تین اہم شخصیات کی جانب سے ٹائی کے رنگوں کے انتخاب کا جائزہ لیا ہے، تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ یہ رنگ کس قسم کا پیغام اور تاثر پیش کر رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ٹائی کے رنگوں کے انتخاب کا جائزہ کچھ اس طرح کیا ہے کہ سب حیران رہ گئے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق امریکی وفد کی آمد کے موقع پر جے ڈی وینس نے سرخ رنگ کی ٹائی کا انتخاب کیا جو طاقت ، توانائی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل نے گرین ٹائی کا انتخاب کیا جو اعتماد ، تسلی اور سکون کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح اسحاق ڈار نے نیلی ٹائی کا انتخاب کیا جو سکون، امن اور اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

دنیا کے مختلف تحقیقی اداروں، خصوصاً انڈونیشیا کی بائنس یونیورسٹی انٹرنیشنل کے مطابق لباس اور بالخصوص ٹائی کے رنگ کا انتخاب کسی بھی شخصیت کے تاثر اور نفسیاتی پیغام کو متاثر کرتا ہے۔

Watch Live Public News