اسلام آباد مذاکرات: ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر زور

اسلام آباد مذاکرات: ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر زور
کیپشن: اسلام آباد مذاکرات: ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر زور

ویب ڈیسک: ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے موقع پر اہم ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں آنے والے وفد نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا، جبکہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن و استحکام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خلوصِ نیت کے ساتھ خطے میں امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News