اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،17 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام پیکٹ 13 روپے مہنگا ہوا، پیکجڈ دودھ 390 گرام 28 روپے مہنگا ہوا م دال ماش 15 روپے،دال مونگ 3 روپے اور دال مسور 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ، چینی فی کلو 3 روپے،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا ،انڈے فی درجن 5 روپے مہنگے ہوئے ، گزشتہ ہفتے پیاز،آلو،ٹماٹر اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ،کھلا دودھ،گڑ،چھوٹا اور بڑذ گوشت بھی مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے سستا ہوا ، برینڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔