ترکیہ میں 6 اشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں منہدم

ترکیہ میں 6 اشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں منہدم
کیپشن: ترکیہ میں 6 اشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں منہدم

ویب ڈیسک: ترکیہ میں 6 اشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے استنبول کے قریب صوبہ بالیسیر میں محسوس کیے گئے۔ جس سے بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے مرکز سندرگی میں تقریباً 10 عمارتیں گر گئیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق سندرگی کے وسط میں 3 منزلہ عمارت بھی گر گئی، قریبی گاؤں گلک میں بھی کئی مکانات گر گئے، زلزلے کے بعد 3 سے 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے۔

وزیر صحت ترکیہ کا کہنا تھا کہ عمارتیں گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، امید ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Watch Live Public News