پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے بین الاقوامی فائٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے بین الاقوامی فائٹ کا اعلان کردیا
کیپشن: پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے بین الاقوامی فائٹ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی نے بین الاقوامی فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے فائٹر کو شکست دینے کے لئے بھرپور ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فائٹر کو چت کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر ضیاء مشوانی  ایک بار پھر ملک کا نام روشن کرنے کو تیار ہیں۔ رواں ماہ 23 تاریخ کو ضیاء مشوانی ایرانی فائٹر کے ساتھ مدمقابل ہوں گے۔ بین الاقوامی ایم ایم اے ایونٹ “Road to BRAVE 100” میں ضیاء مشوانی 61 کلو گرام بینٹم ویٹ کیٹیگری میں ایران کے تجربہ کار اور مضبوط فائٹر کے خلاف آکٹاگون میں اتریں گے۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر سے فائٹرز شریک ہوں گے، ضیاء مشوانی نے فینز سے دعاؤں کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  آپکی سپورٹ میری طاقت ہے۔

Watch Live Public News