آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ میں دو ناقابل یقین کیچز کی دھوم

 آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ میں دو ناقابل یقین کیچز کی دھوم
کیپشن:  آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ میں دو ناقابل یقین کیچز کی دھوم

ویب ڈیسک: آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ میں دو ناقابل یقین کیچز کی دھوم، گلین میکسویل اور کرکٹ فین کے کیچ نے سب کو حیران کردیا۔

گلین میکسویل نے باؤنڈری لائن کے باہر سے ریان ریکلٹن کا کیچ پکڑ کر دھوم مچائی۔ کراؤڈ میں بھی کرکٹ فین نے ناممکن کیچ پکڑا۔ ہاتھ میں دو کین لئے کرکٹ فین نے انکلوژر میں بیٹھے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا۔ دونوں کیچز اب تک کے بہترین کیچ قراردیئے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈارون میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ڈارون میں ایک لمبے عرصے بعد آسٹریلوی ٹیم نے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔

Watch Live Public News