سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3600 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3600 روپے سستا
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3600 روپے سستا

ویب ڈیسک: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے پر آگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 3361 ڈالر رہ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 51 روپے کمی کے ساتھ 4013 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.51 ڈالر کم ہوکر 37.80 ڈالر پر آگئے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بھی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔

Watch Live Public News