حافظ آباد:گھریلوملازم پربہیمانہ تشدد،زہردیکرقتل کرنےکا مقدمہ درج

حافظ آباد:گھریلوملازم پربہیمانہ تشدد،زہردیکرقتل کرنےکا مقدمہ درج
کیپشن: حافظ آباد:گھریلوملازم پربہیمانہ تشدد،زہردیکرقتل کرنےکا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: حافظ آبادمیں گھریلو ملازم کو تشدد کے بعد زہر کھلا کر ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اختر ٹاؤن میں بااثر چودھریوں کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سٹی پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 سمیت دیگر دفعات بھی لگائی گئیں ۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مقتول وسیم کو ڈنڈوں،سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے اپنے گھریلو ملازم وسیم  کو زبردستی زہریلی گولیاں بھی کھلائیں۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی ۔آر۔پی۔او گوجرانوالہ اور ایس ایس پی سی سی ڈی نے رات بھر انکوائری کی سپرویزن کی۔

مقتول وسیم کے ورثاء اور دیگر رشتہ داروں نے پوسٹمارٹم نہ کروائے جانے کے خلاف ہسپتال احتجاج بھی کیا تھا ۔ مقتول وسیم کو بااثر چودھریوں کے اثرورسوخ کی وجہ سے پوسٹمارٹم کے بغیر ہی راتوں رات دفن کردیا گیا تھا۔

گھریلو ملازم پر تشدد اور قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

Watch Live Public News