آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیاکوبےنقاب کردیا

آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیاکوبےنقاب کردیا
کیپشن: آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیاکوبےنقاب کردیا

ویب ڈیسک: آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران شوگر مل مالکان نے گنے کے کسانوں کی 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا نہیں کی۔

قانون کے مطابق گنا خریدنے کے 15 روز کے اندر ادائیگی لازم ہے، تاہم مل مالکان نے نہ صرف کسانوں کو پیسے نہیں دیے بلکہ حکومت کے مقرر کردہ ریٹ سے کم قیمت پر بھی گنا خریدا۔

دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر 3 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تاحال کسانوں کو ادا کی جانی باقی ہے۔ یہ انکشافات کین کمشنر پنجاب کے آڈٹ کے دوران سامنے آئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متعلقہ محکمے کو اکتوبر 2024 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا، لیکن دسمبر 2024 میں آڈٹ رپورٹ فائنل ہونے تک کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

Watch Live Public News