جمعرات کو سرکاری تعطیل، بینک بند رہیں گے

جمعرات کو سرکاری تعطیل، بینک بند رہیں گے

ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے سلسلے میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو بینک بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تعطیل کے اعلان کی بنیاد پر ہوگی۔ اس روز بینک کی تمام برانچز اور دفاتر عوامی خدمات کے لیے بند رہیں گے۔

یوم آزادی پاکستان کا قومی تہوار  ہے جو ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر وفاقی اور صوبائی ادارے سرکاری تعطیل کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی بندش کا مقصد ملک بھر میں تعطیلات کے دوران مالیاتی نظام کی روانی اور منظم انداز میں انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالیاتی اور بینکنگ ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اس تاریخ سے پہلے یا بعد میں اپنے لین دین کو مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

Watch Live Public News