رائٹ سائزنگ پالیسی: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 ادارے بند کرنے کا فیصلہ

رائٹ سائزنگ پالیسی: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 ادارے بند کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والے 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی و ٹیکنالوجی اور پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی کو بند کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ان اداروں کی بندش کے بعد ان کے تمام افعال براہ راست وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت منتقل کیے جائیں گے، تاکہ انتظامی سادگی اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

Watch Live Public News