ویب ڈیسک: گورنر ہاوس میں جشن آزادی اورمعرکہ حق کی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم اپنی اواز کا جادو جگایا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی موجود ہیں، کنسرٹ کے دوران ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا کہ گلوکار کو پرفارمنس روکنا پڑی۔
تفصیلات کےمطابق گورنر ہاوس میں جشن آزادی اورمعرکہ حق کی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی پرفارمنس کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، بھگدڑ مچنے سے عاطف اسلم نے پرفارمنس روک دی۔
سکیورٹی اہلکاروں کے ڈنڈوں اور بھگدڑ کے بعد گورنر سندھ سامنے آگئے ، کہا کہ کیا میری بہنوں کی حفاظت کے لیے بھائی کم پڑ گئے ہیں؟؟ کیا میری بہنوں کی آپ لوگ حفاظت نہیں کرسکتے؟؟
ہماری بہنوں کی حفاظت کی ذمہ داری آپ لوگوں کے اوپر ہے، کوئی سکیورٹی والا میرے بھائیوں کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔
اگر کسی نے میرے بھائیوں کو ہاتھ لگایا تو میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، یہ سب میرے مہمان ہیں کوئی انہیں نہیں مارے گا۔
بعد میں گلوکار عاطف اسلم کی پرفامنس دوبارہ شرع کردی گئی۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کیا، کہا کہ جو لوگ کسی وجہ سے کسی بندھن میں بندھے ہیں وہ اب آزاد ہیں ، وہ سب لوگ آزاد ہیں وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں،فاروق بھائی کو ہلکا لے لیا ہے آپ لوگوں نے، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں یہاں انیس قائمخانی بھائی بھی موجود ہیں ۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم کراچی والے اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت کرنا جانتے ہیں، ہم اپنی بہنوں اور ماؤں بیٹیوں کے محافظ ہیں، گورنر ہاؤس کا دروازہ 24 گھنٹے کھلا ہوا ہے، ہم نے بچوں کے ہاتھوں سے کلاشنکوف لیکر لیپ ٹاپ دے دیا ہے ، پنجابی بھائی ہمارے بڑے بھائی ہیں۔