ویب ڈیسک: سبی میں گرلز کالج کے قریب سنیپ چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں اے ایس آئی زخمی ہو گیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی اہلکار کو ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس آفیسر کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔