ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنرل اسٹاف، پاسداران انقلاب اور بسیج فورس میں 6 اہم فوجی کمانڈروں کی تعیناتی کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب (IRGC) کا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مصطفیٰ ایزدی ان کے نائب ہوں گے۔
ریئر ایڈمرل علی عظمایی کو پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کمانڈر جبکہ حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ان کے نائب ہوں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر جبکہ ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔