پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کی عبوری معطلی ختم کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حیدر علی کی عبوری معطلی ختم کر دی ہے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں زیادتی کے الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی کرکٹ میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی بی پی ایل کے لیے اجازت نامے دیے گئے ہیں۔

حیدر علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک خاتون نے ان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو معطل رکھا تھا، تاہم 25 ستمبر کو مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عدالت میں مقدمہ پیش کرنے کے لیے کافی شواہد نہیں ہیں۔

Watch Live Public News