ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم جاری مالیاتی پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر فراہم کی گئی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کے لیے اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔