ویب ڈیسک: سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت سنا دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قیدِ سخت کی سزا سنا دی۔ سزا کا اعلان 11 دسمبر 2025 کو کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کے الزامات میں قصوروار ٹھہرے۔ 15 ماہ کی کارروائی میں قانونی تقاضے پورے کیے گئے، ملزم کو دفاع کا پورا حق دیا گیا۔
فیض حمید کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، جبکہ دیگر معاملات کی الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیاسی عناصر کے ساتھ مل کر سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے میں مجرم کی مبینہ شمولیت اور دیگر معاملات الگ طور پر نمٹائے جا رہے ہیں۔