ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے صارفین کو مصنوعی ذہانت (AI) کے محفوظ، ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
ہدایت نامے میں شہریوں کو اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ صارفین حساس دستاویزات، شناختی معلومات یا ذاتی ڈیٹا کسی بھی AI پلیٹ فارم پر اپ لوڈ نہ کریں، کیونکہ اس سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
Responsible AI use is essential for a safer digital ecosystem. Verify information, protect your data, and remain aware of AI-driven threats.
— PTA (@PTAofficialpk) December 11, 2025
ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ قدم – پی ٹی اے
Stay tuned for more updates regarding PTA Cybersecurity Awareness Week 2025.#CybersecurityWeek2025… pic.twitter.com/aZuzx6CFdX
اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ AI سے حاصل ہونے والے جوابات پر اندھا اعتماد نہ کیا جائے اور معلومات کی لازمی تصدیق کی جائے۔ صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی یاگمراہ کن مواد (AI-generated fake content) سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق اس ہدایت نامے کا مقصد ایک محفوظ، مضبوط اور قابلِ اعتماد سائبر اسپیس کو فروغ دینا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں سوچ سمجھ کر اور احتیاط سے کام لینا ہی صارفین کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنا سکتا ہے۔