(ویب ڈیسک ) سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔
محکہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے ۔
ترجمان کے مطابق ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔