آسکر ایوارڈز کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی

آسکر ایوارڈز کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب اب 25 اپریل کو ہوگی۔ کورونا کے باعث پہلے یہ تقریب 28فروری کو ہونی تھی۔

آسکرز ایوارڈ کی یہ تقریب غیر روائیتی انداز میں متعدد مختلف مقامات سے براہ راست نشرکی جائے گی اور تقریب میں مہمان ضرورشرکت کریں گے۔تاہم اکیڈمی ایوارڈز کے ترجمان نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نا ہی اب تک تقریب کےمیزبان کے نام کا اعلان کیاگیاہے۔

عام طور پر آسکر ایوارڈ کی تقریب 3400 سیٹوں پر مشتمل لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جاتی ہے تاہم عالمی وبا کی موجودگی میں کتنے لوگوں کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔