پی ایس ایل 10: ایوارڈز جیتنے والے نمایاں کھلاڑی کون سے؟

پی ایس ایل 10: ایوارڈز جیتنے والے نمایاں کھلاڑی کون سے؟
کیپشن: لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا تاج سر پر سجا لیا، کوئٹہ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست

ویب ڈیسک: لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ جواب میں لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور کی جانب سے کوشل پریرا نے ناقابلِ شکست 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر برق رفتار 22 رنز بنائے اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پی ایس ایل 10 کے نمایاں کھلاڑی اور ایوارڈز

پلیئر آف دی فائنل: کوشل پریرا (لاہور قلندرز)
بیٹر آف دی ٹورنامنٹ: حسن نواز ( کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
باؤلر آف دی ٹورنامنٹ: شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)
بہترین آل راؤنڈر: سکندر رضا (لاہور قلندرز)
ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: محمد نعیم (لاہور قلندرز)
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: حسن نواز ( کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

انعامی رقم کی تقسیم

چمپئن بننے پر لاہور قلندرز نے 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم حاصل کی، جبکہ رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) دیے گئے۔

Watch Live Public News