شہبازشریف یا پھر بلاول بھٹو  وزیراعظم بنیں گے، منظور وسان کا بڑا دعویٰ

شہبازشریف یا پھر بلاول بھٹو  وزیراعظم بنیں گے، منظور وسان کا بڑا دعویٰ

(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی  کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف یا پھر بلاول بھٹو  وزیراعظم بنیں گے۔

پی پی رہنما منظور وسان نے  کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن کے قائد  نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کےوزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ  شہبازشریف یا پھر بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔ 

منظور وسان نے  نے کہا کہ  وفاق میں پیپلزپارٹی آزاد امیدواروں یا پھر ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتی ہے، آصف زرداری سیاسی جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں بھی اتحادی حکومت بنے گی، وفاق میں اتحادی حکومت بنے گی، دو سے تین دن اہم ہیں، بہت سے فیصلے ہوں گے۔

Watch Live Public News