سوات،کالام،مالم جبہ میں شدید برفباری،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

سوات،کالام،مالم جبہ میں شدید برفباری،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
کیپشن: سوات،کالام،مالم جبہ میں شدید برفباری،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: سوات میں آسمان سےسفید گالوں کی برسات، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرداورخشک موسم کے ساتھ ساتھ  کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

  تفصیلات کے مطابق سوات میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، نظارے نکھر کر مزید حسین ہوگئے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور لاہور سمیت کئی شہروں میں آج تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ،  سکردو، استور، پارا چنار منفی 4، ہنزہ ، بگروٹ منفی 2 اورکالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Watch Live Public News