کراچی نیشنل اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

کراچی نیشنل اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی
کیپشن: کراچی نیشنل اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

ویب ڈیسک: کراچی کا نیشنل سٹیڈیم تزئین و آرائش کے مراحل سے گزرتے ہوئے مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے، جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج شام کو ہو رہی ہے، جس میں داخلہ مفت ہو گا۔

تقریب میں گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور آتش بازی بھی ہو گی۔

کراچی اسٹیڈیم میں ہونے والے تعمیراتی کام کو کافی تیز رفتاری سے انجام دیا گیا ہے، جہاں 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

پویلین کی نئی عمارت بنائی گئی ہے جبکہ ہر انکلوژر میں نئی کرسیوں کی تنصیب کے علاوہ، نئی ایل ای ڈی لائٹس اور نئی سکور سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

اسی طرح آنے والے شائقین کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے مزید کئی سہولتیں شامل کی گئی ہیں، جبکہ ہاسپٹلٹی باکسز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News