جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ، اسپیکر ایاز صادق

جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ، اسپیکر ایاز صادق

(ویب ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی  سردار ایازصادق نے   ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو  ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر  پارلیمانی امورکو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ  وقفہ سوالات کے دوران کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہو گا۔  اپوزیشن اور حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ 

سردار ایاز صادق نے کہا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج نے پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کی ہے۔وزیر پارلیمانی امور متعلقہ جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Watch Live Public News