سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور
کیپشن: سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

ویب ڈیسک: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ گزشتہ شب منظور کیا۔ اس استعفیٰ کی منظوری وہی تاریخ سے دی گئی ہے جس دن سردار اختر مینگل نے استعفیٰ پیش کیا تھا۔

مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے جنوری 2026 تک قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر تمام مراعات حاصل کیں۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد ان کا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور ہوا۔

سردار اختر مینگل فروری 2024 میں این اے 256 خضدار ون سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے، جس پر اگلے تین ماہ کے دوران ضمنی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News