وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، عمران خان

وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی،اس ملاقات میں‌ ملکی سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فاران خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر اُلٹا کرکے زخمی کیا، محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے؟ پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی ٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی فیملی کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔