لاہور، اسلام آباد، آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور، اسلام آباد، آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی ، ایبٹ آباد، آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ۔تاحال زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر اور مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کو زلزلے کے حوالے سے ابھی کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔