ویب ڈیسک: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کاہرحربہ ناکام ہوا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں۔ملکی معیشت کوبہترکرنےکیلئے اقدامات کررہے ہیں۔اوورسیزپاکستانی ملک کیلئے ترسیلات زربھجوارہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے یورپ کیلئے اپنی پرواز بھجوا کرایئرٹریفک کاراستہ کھولا۔یورپ کےمختلف ممالک کیلئے19فلائٹ آپریشنز شروع کرینگے۔