مریم نواز کی جعلی تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

مریم نواز کی جعلی تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: مریم نواز کی جعلی تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

مریم نواز کی جعلی تصاویر بنا کر وائرل کرنے  کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور کا رہائشی ہے۔ ملزم نے اے آئی سے بنی جعلی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو لاہور کے علاقہ کھوکھر چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News