ویب ڈیسک: کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کے مقدمہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکیل صفائی نے ملزمہ نتاشہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروا دیا۔ ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔
عدالت نے ملزمہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی 8 فروری تک ملتوی کردی۔
ملزمہ کی جانب سے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر ہے۔آئندہ سماعت پر ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔