9 مئی کے8 مقدمات:عمران خان کا ضمانت کیلئےلاہورہائیکورٹ سے رجوع

9 مئی کے8 مقدمات:عمران خان کا ضمانت کیلئےلاہورہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: 9 مئی کے8 مقدمات:عمران خان کا ضمانت کیلئےلاہورہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ  9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔

Watch Live Public News