ویب ڈیسک: کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےافسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔