لاس اینجلس آگ، انشورنس کمپنیوں کا رہائشیوں کو نئی پالیسیاں دینے ، تجدید سے انکار

California’s insurance is in crisis
کیپشن: California’s insurance is in crisis
سورس: google

ویب ڈیسک: لاس اینجلس میں آتشزدگی سے ہونے والی بے مثال تباہی کے بعد اب وہاں کے رہائشیوں کو ایک اور بحران کا سامنا ہے کیونکہ اکثر انشورنس کمپنیوں نے نہ صرف انہیں تباہ کن آفات کی کوریج کیلئے نئی پالیسیاں دینے اور پرانی پالیسیوں کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔ 

کیلے فورنیا کی انشورنس کمپنیوں کیلئے نئے قواعد

 بڑی   انشورنس کمپنیاں کیلیفورنیا کے بڑے علاقوں میں ان تباہ کن آفات  کی کوریج نہیں دے رہیں جوریاست میں مکان مالکان کے لیے ایک بحران بن گیا ہے۔  یادرہے کیلی فورنیا   ریاست نے حال ہی میں اس  انشورنس کمپنیوں کے لئے نئے قواعد  متعارف کرائے ہیں۔ جس کےباعث پہلے سے رائج کیلے فورنیا FAIRپلان کی نسبت اب مکان مالکان کم پریمئیم پر زیادہ کوریج والی انشورنس پالیسیاں حاصل کرسکیں گے ۔

کیلے فورنیا FAIR پلان کیا ہے؟

  تباہ کن آفات سے  کوریج کے لئےکیلے فورنیا میں جائداد مالکان کے لئے  ایک جامع انشورنس پالیسی جسے California FAIR پلان کہا جاتا ہے متعارف کرائی گئی تھی۔ ان پالیسیوں میں روایتی نجی بیمہ کے مقابلے زیادہ پریمیم اور کم کوریج ہوتی ہے، اکثر گھر کے مالکان کو اس سے بھی زیادہ قیمت پر اضافی کوریج خریدنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے باعث ریاست میں رہائش مہنگی سے مہنگی ترین ہوتی جارہی ہے۔

انشورنس کمپنیوں کے متاثرہ لاکھوں پالیسی ہولڈرز

کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف انشورنس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2020 اور 2022 کے درمیان، انشورنس کمپنیوں نے ریاست میں 2.8 ملین مکان مالکان کی پالیسیوں کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا۔ اس میں لاس اینجلس کاؤنٹی میں موجود 531,000گھر بھی شامل ہیں، جہاں اس وقت آگ بھڑک رہی ہے۔

کچھ  پالیسیوں کی تجدید مالکان نے نہیں کرائی

انشورنس انڈسٹری کے تجارتی گروپ کے مطابق، ان میں سے کچھ پالیسیوں کی تجدید گھر کے مالکان نے نہیں کی تھی۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر پالیسیاں بیمہ کنندگان نے منسوخ کر دی تھیں۔کیلیفورنیا میں  انشورنس کمپنیوں نے  جہاں  جنگل کی آگ  کا زیادہ خطرہ  وہاں کےرہائشیوں کو  نئی فائر پالیسیاں دینے سے انکارکردیا ۔

FAIR کی مقبولیت میں اضافہ

اگرچہ FAIR کو آخری ریزورٹ انشورنس فراہم کنندہ سمجھا جاتا ہے، اس کی پالیسیوں کی مانگ آسمان کو چھو رہی ہے۔ ستمبر تک مکانات کے لیے اس کی  شرح 61% بڑھ کر 458 بلین ڈالر تک پہنچ گئی اور اس میں تین گنا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔ 

کمرشل طور پر اس کا حجم تجارتی پالیسیوں کے لئے  ستمبر تک تقریباً دوگنا ہو کر 26.6 بلین ڈالر ہو گیا ہے، کیلیفورنیا FAIR نے پریشان مالکان کو یقین  دلایا ہے کہ ان کے آتشزدگی سے متاثرہ گھروں کے کلیم ادا کئے جائیں گے۔

وسائل کا رخ اشرافیہ کی طرف موڑدیا جائیگا ، مڈل کلاس پریشان

مالیبو کے ساحلی علاقے کے قریب مشہور شخصیات کے محلات نما گھروں کو راکھ میں تبدیل کر دینے والی آگ نے پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

تاہم، لاس اینجلس کے شمال میں ایٹن کینن میں لگنے والی اسی طرح کی آگ نے معاشی طور پر متنوع کمیونٹی التادینا کو تباہ کر دیا ہے۔ روایتی طور پر یہاں اشرافیہ کی بجائے مڈل کلاس کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔

بہت سے رہائشیوں کو تشویش ہے کہ سرکاری وسائل مشہور ہائی پروفائل علاقوں کی جانب منتقل کر دیے جائیں گے اور   انشورنس کمپنیاں کم خوشحال خاندانوں کے گھروں کی مالیت کے دعووں کو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے نظرانداز کر دیں گی۔

ان جیسی کمیونٹیز کو ممکنہ طور پر مالدار مضافاتی علاقوں سے زیادہ مالی نقصان پہنچے گا کیونکہ بہت سے رہائشیوں کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

سٹیٹ فارم، نیشن وائیڈ، آل اسٹیٹ، مرکری، لبرٹی میوچل اور فارمرز نے اپنے بیانات میں التادینا کے رہائشیوں کے خدشات کو دور نہیں کیا تاہم، ان کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ دعوے کرنے میں تعاون کے لیے ’پالیسی ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘

Watch Live Public News