انڈس ہائی وے،تیزرفتارٹریلر اور مسافر کوچ میں تصادم،12افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے،تیزرفتارٹریلر اور مسافر کوچ میں تصادم،12افراد جاں بحق
کیپشن: انڈس ہائی وے،تیزرفتارٹریلر اور مسافر کوچ میں تصادم،12افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔

 حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

Watch Live Public News