ویب ڈیسک :ریٹائر منٹ نہ پنشن ۔۔۔۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس ۔۔۔۔ 5 سال کے دوران صرف وال اسٹریٹ میں 2 لاکھ نوکریاں ختم کردے گی ۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے آئی انسانوں کی جگہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اے آئی کی وجہ سے 3 سے 5 سال میں وال اسٹریٹ 2لاکھ نوکریوں میں کٹوتی کر سکتا ہے۔
بلومبرگ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی بینک بھی اگلے تین سے پانچ سال میں 2 لاکھ سے زیادہ نوکریوں میں کٹوتی کرنے کے لیے تیار ہے۔ بینک کے چیف انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی آفیسر کا کہنا ہے کہ انہیں اوسطاً اپنی افرادی قوت میں 3 فیصد کی کٹوتی کی امید ہے۔
سب سے زیادہ ملازمتیں بینک آفس، مڈل آفس اور آپریشنس سیکٹر میں سے ختم ہوں گی جبکہ سروسز سکیٹر میں بھی تبدیلیاں آجائیں گی۔
مالی بحران اور بچت کے پیش نظر بینک آئی ٹی سسٹم ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ جس کے بعد بینکنگ میں تقریباً 54 فیصد نوکریاں بالکل ختم ہوجائیں گی۔اور ان کی جگہ اےآئی روبوٹس لے لیں گے جو نہ تو ریٹائر منٹ بینیفٹس طلب کریں گے نہ پنشن ۔
ایماز ون، بوئنگ اور اسپرٹ ایئر لائنس نے بھی ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کا اعلان کیا ہے نومبر 2024 میں 57727 نوکریوں میں کٹوتی دیکھی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.8 فیصد کا اضافہ ہے۔