بھارت؛ مسلم خواتین کیساتھ انسانیت سوز واقعہ، برہنہ کرکے زندہ جلانے کی کوشش

بھارت؛ مسلم خواتین کیساتھ انسانیت سوز واقعہ، برہنہ کرکے زندہ جلانے کی کوشش

ویب ڈیسک: اتر پردیش کے گاؤں میں مسلح افراد کا مسلمان خواتین پرحملہ ، کپڑے اتار کر نذر آتش کردئیے، علاقے میں برہنہ پریڈ کراتے رہے ، زندہ جلانے کی کوشش خواتین نے بھاگ کر ناکام بنادی ۔  

 رپورٹ کے مطابق 2 جنوری کو کشی نگر ضلع کے تھانہ نیبوا نورنگیہ گاؤں کے موضع رام پور لوکریا ایک خاندان کی 3 مسلم خواتین پر گاؤں کے 2 درجن سے زائد افراد نے لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کیا، انہیں برہنہ کر کے گاؤں میں گھمایا، اور ان کے بدن کے کپڑے کو بھی نذر آتش کر دیا۔ 
متاثرہ خواتین نے میڈیا کو اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہیں سخت جسمانی اور ذہنی اذیت دی گئی اور جب ننگا کر کے ان کو جلانے کی کوشش کی گئی تو وہ بھاگ کر پڑوسی گاؤں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئیں جہاں مقامی لوگوں نے ان کی مدد کی اور پہننے کے لیے کپڑے دیے۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل کو خط لکھ کر شرمناک واقعہ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 گہرائی سے تحقیقات کیے بغیر ایس ایچ او ان الزامات کو بے بنیاد بتا کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ رپورٹ کے مطابق گرام پردھان راجو سنگھ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ان تینوں خواتین کے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہے۔

Watch Live Public News