بلاول نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

بلاول نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک: شاہراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو دور میں کراچی  کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے دیےگئے،آصف زرداری جب پہلی  بار صدر بنے تو کراچی شہر کو وسائل فراہم کیے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کی ترقی ضروری ہے ،  پیپلزپارٹی 3نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے ،پیپلزپارٹی کراچی کی ترقی کے لیے  عملی اقدامات کررہی ہے ۔

ذوالفقار علی بھٹو   نے اس شہر میں  انقلابی کام کرائے تھے ،بھٹو دور میں کراچی  کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے دیے ،آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا  ، شہید  بے نظیر بھٹو کو حکومت کرنے کا  بہت کم موقع ملا ،شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن  وامان  قائم کرنے کی کوشش کی ،شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن  وامان  قائم کرنے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب پہلی  بار صدر بنے تو کراچی شہر کو وسائل فراہم کیے ،کراچی  کے عوام  کا ایک  بہت بڑا مسئلہ  یہاں کی ٹریفک ہے ، مصطفیٰ کمال سے پوچھ لیں  کراچی کیلئے سب سے زیادہ فنڈز آصف زرداری نے  دیئے۔

سندھ  پبلک  پرائیوٹ پارٹنر شپ منصوبے میں کامیاب ہوا  ہے ، وفاق اور دیگر  صوبے  اس معاملے میں ناکام  ہوئے ، مسائل کو حل کرنا ہے تو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بہترین  طریقہ ہے ،یہ منصوبہ  کراچی  کو روز گار مہیا کرنے  میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ فخر کرتے ہیں کہ ہماری تین نسلیں اس شہر کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شہر کے لیے انقلابی کام کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو نے آپ کی مدد سے آمرانہ حکومت سے مقابلہ کیا۔

جب بھی محترمہ کو حکومت ملی انھوں نے کراچی کو توجہ دی،یہاں کی عوام کے لیے روزگار فراہم کیا،اسی طرح جب صدر زرداری صدر منتخب ہوئے کراچی کو وسائل دئیے۔

آج کا منصوبہ اس لیے اہم ہے کیونکہ کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ آہم ہے،یہ منصوبہ کراچی کو پورے ملک سے جوڑنے میں مدد کرے گا،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے والا منصوبہ میرا پسندیدہ ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پی پی پی موڈ پر سندھ حکومت نے کام کیا،ہم بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارے وسائل محدود ہیں،سنہ 2010 میں ایکٹ بنا تو ہم نے شاہراہ بھٹو کو پی پی پی موڈ پر کرے کاسوچا تھا۔

کئی مراحل آئے فنانسنگ میں 100 فیصد فنڈنگ کےلئےبھی نجی شراکت دار راضی تھے ،ہم شہر کراچی کے لئے بہت کام کر رہے ہیں، یہ شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کراچی کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔

Watch Live Public News